موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وزیرقانون
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے،آئین نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
اپنے بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا ،پی ٹی آئی نے ا پنے دور میںتعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھیں،وزیراعظم قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھیں گے۔



















