پنجاب میں 130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تک مقرر

لاہور:( کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی ریوارڈ منی کمیٹی کا اجلاس ہوا،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکہ خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث اشتہاریوںکے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جرائم کی نوعیت کے مطابق قیمت مقرر کی گئی،کچے کے ڈاکووں کی ہیڈ منی 3 کیٹیگریز بالترتیب ایک کروڑ، 50 اور 25 لاکھ ہوگی،صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہامطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری میں پیش رفت کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔