190ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کےخلاف اپیل تیار،برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کےخلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرکے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا ،عمران خان ایک یا 2روز کے اندر مطالعہ مکمل کر کے فائنل کریں گے۔
سلمان صفدر نے کہا اپیل میں نیب کی جانب سے ابتدائی انکوائری بند کرنے کا ذکر اور عدالتی فیصلے سے قبل ججمنٹ ریلیز ہونے پر اعتراض بھی شامل ہے،اپیل مضبوط نکات پر مبنی ہے ،بانی پی ٹی آئی سے حتمی فیصلے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔


















