ژوب،راولپنڈی :(بیورورپورٹ)افغانستان سے دراندازی پھر ناکام،سکیورٹی فورسز نے 6خوراج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق22 اور 23 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا، خوارج پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں گھیرلیا،سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا نتیجتاً 6 خوارج جہنم میں بھیجے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا
ترجمان پاک فوج نے کہاپاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کےلئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی،سکیورٹی فورسزسرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔
افغانستان سے دراندازی پھر ناکام،6خوراج جہنم واصل،بھاری بارود برآمد

















