تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں :چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال لا کر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے بطور مہمان خصوصی اقراءیونیورسٹی کے 25 ویں کانووکیشن کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا،چیئرمین سینٹ نے عالمی منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان کی علمی معیشت کی طرف منتقلی نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا کرے گی۔ تعلیمی اداروں کو تخلیقی سوچ اور قیادت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔