واشنگٹن:(بیورورپورٹ)قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی نے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد صدارتی معافی ملنے کی امید لگا لی۔
عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کے توسط سے کہاامید ہے مجھے بھلایا نہیں گیا، جلد ہی رہا کر دیا جائےگا،ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، ،ایک دن اذیت سے آزاد ہو جاوں گی۔
وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے سبکدوش ہونےوالے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی موکلہ کو معافی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا ،صدر جو بائیڈن کے پاس خاندان کی درخواست پر غور کےلئے پیر تک کا وقت ہے۔
عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کےلئے پرامید

















