ساہیوال (بےورورپورٹ)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے اعزازات میں ایک اور اضافہ، کیمبرج انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ یہ سرٹیفکیٹ جاری ہونے سے ڈی پی ایس ساہیوال اب ایک عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ بن چکا ہے جو 160 سے زائد ممالک میں پھیلے کیمبرج انٹرنیشنل سکولز کے نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے۔ اس طرح ڈی پی ایس کے طلباءکو اب عالمی سطح کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور وائس پرنسپل کیمبرج سکول مومنہ ایزد نے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں سکول کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔واضح رہے کہ ڈی پی ایس ساہیوال میں صرف ڈیڑھ سال قبل کیمبرج سکول کا افتتاح ہوا تھا اور اس میں او لیول کی کلاسز کا آغاز کیا گیا تھا۔ کیمبرج رجسٹریشن کے بعد اب ڈی پی ایس کے طلباءکیمبرج کے امتحانات میں بھی شرکت کر سکیں گے۔کمشنرشعیب اقبال سید نے اس کامیابی پر ڈی پی ایس کی انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ڈی پی ایس ساہیوال بلکہ پورے علاقے کیلئے باعث فخر ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور برسر ڈی پی ایس کاشف ستار بھی موجود تھے۔
ڈی پی ایس ساہیوال کو کیمبرج انٹرنیشنل آرگنائزیشن سرٹیفکیٹ ملنا باعث فخر ہے:کمشنر ساہیوال

















