اسرائیلی حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی

تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے حماس کےساتھ جنگ بندی معاہدے کو منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی۔

وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق معاہدہ اتوارسے نافذ العمل ہوگا،معاہدے کے تحت حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیل فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرےگا۔

ادھر حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کردی گئیں جبکہ دوسری جانب اسرائیلی قید سے رہا کیے جانے والے 95فلسطینیوں کے نام بھی جاری کیے گئے ۔