لاہور،اوکاڑہ:(اپنے رپورٹر سے،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج، گرلز ہاسٹل اور انڈر پاس بنانے کااعلان کردیا،طلبہ کےلئے خریدے گئے کور آئی سیون لیپ ٹاپ کی نمائش ،یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پر جوش خطاب، بچوں کو مبارکباد دی۔
مریم نوازنے کہا تاریخ کے سب سے بڑے سکالر شپ کا نام خود ہونہار سکالرشپ رکھا،اوکاڑہ خوبصورت شہر ، نوازشریف اور میرے دل کے بہت قریب ہے،ہونہارطلبہ کو دیکھ کرہونے والی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی،بچوں سے دل کی باتیں کرنے آئی ہوں،صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے بچوں کے دل میں جگہ بنالی ،بچوں کو سکالر شپ دینے خود آئی ہوں نہ آتی تو ملنے سے محروم رہ جاتی،جنوری کا مہینہ دفتر نہیں بیٹھی بلکہ بچوں سے ملنے شہر شہر گئی،بچے کہتے ہیں سنا تھا ریاست ماں جیسی ہوتی ہے،مریم نوازکی صورت مجسم ماں کو دیکھا،اپنے بچوں سے زیادہ اپنے طلبہ کےلئے سوچتی اورکام کرتی ہوں،طلبہ سے رشتہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے،خود آکر بچوں کو لیپ ٹاپ دوں گی،بچوں کو کالج آمدورفت کےلئے ایک لاکھ ای بائیکس بھی دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاسب کے مالی وسائل یکساں نہیں ہوتے،کمی ہوسکتی ہے لیکن اب سکالر شپ دیکر بوجھ اٹھائیں گے،والدین بچوں کی تعلیم کی فکر نہ کریں اب ریاست خرچ اٹھائے گی،کرسی پر بیٹھے لوگوں کا عوام سے براہ راست رابطہ ہوناچاہیے۔
دریں اثنا یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ کی آٹھویں تقریب منعقد کی گئی،وزیر اعلیٰ نے اوکاڑہ ڈویژن میں ”سی ایم ہونہار سکالرشپ“لانچ کر دی،طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کیا،طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون،13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے،مریم نواز کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش دیدنی رہا،نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیا،موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا 190 ملین پاو¿نڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ،بچوں کوسکالر شپ دوں گی،ملک کو نفرت ،انتشار نہیں،اتحاد ، امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے بچوں کے ہاتھوں میں سکالرشپ دوں پٹرول بم نہیں جن بچوں کو پٹرول بم دئیے گئے وہ جیلوں میں ہیں،نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی،عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہافیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا و دیگرسہولیات مل رہی ہیں کوئی اعتراض نہیں ،سرحدوں پر لڑنے والوں کی وردیاں جلانا اور کھوپڑی توڑنے کا کہنے والا دوست نہیں،سوشل میڈیا پر جو دیکھو آنکھیں بندکرکے یقین نہ کرو، عقل و شعور سے پرکھ لو۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















