ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، حفاظتی باڑ لگنا شروع

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریوں کاآغاز ، حفاظتی باڑ لگنا شروع،واشنگٹن میں 8ہزارفوجی ،20ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔

عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ،کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاﺅس کے اطراف میں 2کلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا،30میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقے کو چھانی میں تبدیل کردیا جائیگا،ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے۔

تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس ،میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ ،سابق صدور براک اوبامہ، جارج بش ،بل کلنٹن ،نائب صدر کملا ہیرس اور شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔