کراچی،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ،خبر نگار)اہم سنگ میل عبور ،پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا،الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔
سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور میں ای او ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر دیکھے گئے،جشن تقریب سپارکو میں منعقد کی گئی،سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ماحولیاتی ، زراعت، دفاع اور نگرانی کےلئے استعمال کیا جائے گا،مشن کا آغاز سپیس سائنس ،اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے کہالانچنگ پوری قوم کےلئے قابل فخر لمحہ ہے،سٹیلائٹ فصلوں کی پیداوار کی پیشگوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک انتہائی معاون ثابت ہو گا ،سپارکو کی سربراہی میںخلائی سائنس و ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے،سائنسدانوں،انجینئرز کوبہترین ٹیم ورک پرمبارکباددیتے ہیں ۔
دریں اثنا آئی ایس پی آر نے کہاای او ون سیٹلائٹ خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے،پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔
پاک فوج کے مطابق سیٹلائٹ زراعت میں فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات و پیداوار کی پیشگوئی ،غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاو پر بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















