9مئی کے 27ملزموں کی سزاﺅں کیخلاف اپیلیں دائر

پشاور:(بیورورپورٹ)9مئی کے 27ملزموں نے سزاﺅں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔

قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیاگیا 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے ،ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا، 4جنوری کو سزائیں سنادی گئیں،صفائی کا پورا موقع ملا نہ ہی ٹرائل کے دیگر قانونی تقاضے پورے کیے گئے،منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

اپیلوں میں مزید کہا گیا ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی ہے ،اپیل کنندگان کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا،تمام اپیلوں کو منظور کرکے الزامات سے بری کیا جائے۔