اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے مذاکرات جاری رہنے کی امید لگادی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاامید ہے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات چلتے رہیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،مذاکرات ہو رہے ہیں، اونچ نیچ بھی آتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا تلخ بیان آیاپھر بھی مذاکرات چلتے رہے،پہلی میٹنگ میں طے کیا تھا باہر کے عوامل کو مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائےگا۔
عرفان صدیقی نے مذاکرات جاری رہنے کی امید لگادی


















