مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا،عمرایوب

سلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماو¿ں عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے،حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کافیصلہ کرنا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز سروں پر ہے،کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے یونٹ سے زائد ہوگئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا،ملک میں امن وامان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے، افغانستان کےساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں۔

عمر ایوب نے کہا مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا،پہلا مطالبہ اسیروں کی قانون کے مطابق رہائی ہے،ڈیل چاہیے نہ ڈھیل ،تمام اراکین کی رہائی آئین و قانون کے مطابق کی جائے،ایگزیکٹوآرڈر سے معاملات نہیں ہو سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے حکومتی روئیے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، اگر اختیار ہے تو کمیشن بنائیں، قیدیوں کی فہرست پیش کردیں گے،رانا ثنا ،عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس میں حقائق کا دور دور سے کوئی تعلق نہیں ،گفتگو فرسٹریشن پر مبنی تھی،حامد رضا نے کہا پہلی اور دوسری ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کنٹرول ماحول میں ہوئی، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ،جاں بحق ہونے والوں کا خون عالمی سطح پر بھی رنگ لے آیا ، سپریم کورٹ نے کہا مظاہرین سکیورٹی ادارے تک پہنچ کیسے گئے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے حکومت کا ایگزیکٹو آرڈر نہیں چاہیے۔

مزید برآں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کا اپوزیشن چیمبر میں اہم اجلاس محموداچکزئی کی زیر صدارت ہوا ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اتحادیوں کو مذاکرات پر اعتماد میں لیا،اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے گی، عوام پاکستان پارٹی،جمعیت علما اسلام شیرانی اور جی ڈے اے کی قیادت سے ملاقات کی جائے گی،اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں نے مذاکراتی کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تائید کردی۔

زرتاج گل نے کہابانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کےلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، اسد قیصر نے کہاافغانستان کےساتھ سفارتی تعلقات بہتر کرکے خطے کا ماحول پر امن بنانے،موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے،غزہ میں جنگ بندی کو خوش آئند سمجھتے ہیں،پوری دنیا کی حمایت کے باوجود اسرائیل فلسطین میں مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔