سلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی قیادت کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران،بیرسٹر گوہر،علی امین گنڈا پور نے تصدیق کردی۔
اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہابیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ، بات چیت ہونا خوش آئند اورپاکستان کےلئے اچھا ہے، چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، ملکی استحکام کی بات ہوگی،اسٹیبلشمنٹ کو بات کرنی چاہیے، کبھی نہیں کہا مذاکرات بند ہیں، ہمیشہ بات چیت کا کہا، دوسری طرف سے دروازے بند تھے اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے استحکام کےلئے ہی بات ہوگی۔
دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا میری ، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، تمام معاملات اور مطالبات سامنے رکھ دئیے،ملکی استحکام کے تمام امور پر بات چیت ہوئی، دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ، اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہامیری ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے تو تب بتاتا ہوں ،بانی کی ہدایت پر عمل کیاجاتاہے،بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ،بات چیت ملکی استحکام کےلئے بہت ضروری ہے، دروازے بات چیت کےلئے ہمیشہ کھلے ، دوسری طرف بند تھے،بات آگے بڑھتی ہے تو ملکی استحکام کےلئے بہت اچھا ہوگا، 2 ہی مطالبات ہیں جوڈیشل بنے اور 2واقعات کی انکوائری کرے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاآرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی امور پر ہوئی،بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے،بیک ڈور اور آفیشل رابطے بھی ہوتے رہتے ہیں،رابطوں میں پارٹی ، اپنے لیڈر بانی چیئرمین کا موقف دیتا رہتا ہوں۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاجب اوپن مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور مذاکرات کی ضرورت نہیں،جب بیٹھتے ہیں تو کچھ سوچ کر ہی بیٹھتے ہیں، شک و شبہات ہوتے تو میں حصہ ہی نہ بنتا۔
پی ٹی آئی قیادت کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران، گوہر،گنڈا پور کی تصدیق

















