پاراچنار جانے والے قافلے پر پھر حملہ،جوان شہید،6دہشتگرد ہلاک
پاراچنار،پشاور،(مشرق نیوز)پاراچنار جانے والے قافلے پر پھر حملہ،جوان شہید،4زخمی ،جوابی کارروائی میں6دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اشیائے خور و نوش لےکر پاراچنار جا رہا تھا،بگن میں دہشتگردوں نے پہلے راکٹ حملہ کیا پھر فائرنگ کردی، سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ میں 6دہشتگردوں کو ماردیا،جوان شہید اور 4زخمی ہوگئے،فائرنگ کاتبادلہ کافی دیر تک جاری رہا،قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
ڈی پی اوکرم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت جواب دیا، کسی بھی شرپسند کو نہیں بخشاجائےگا،قافلہ ٹل واپس بھیج دیا ،ادھر ذرائع کے مطابق 70 سے زائد گاڑیاں کرم میں داخل ہوئی ، بگن میں قافلے پر فائرنگ کی گئی، ڈرائیوروں کوحراست میں لےکر گاڑیوں کو آگ لگادی گئی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر پوزیشن سنبھال لی۔
دریں اثناکرم سے مریضوں کی منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر میر جان نے کہاہیلی کاپٹرسروس کےلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا،موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نہیں لگتے،وزیرمذہبی امورکے پی نے ہیلی کاپٹر سروس بدستور جاری رہنے کادعویٰ کردیا۔



















