26 ویں آئینی ترمیم پرکیس سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) 26 ویں آئینی ترمیم پرکیس سننے والا بنچ ٹوٹ گیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کیس پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ میں کیس کا فیصلہ کر چکے ، پیر کو پہلے والا 3 رکنی بنچ ہی کیس کو سنے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کیس کو چلانے کےلئے نیا بنچ بنانا پڑے گا جسے پیر کو سماعت کےلئے مقرر کر رہے ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی بنچ میں شامل تھے،فاضل جج نے کہا جائزہ لینا ہے آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بنچز سے اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھوڑا وقت دیں۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے،بعد ازاں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کر دیا اور کیس پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔