دوحہ: ( ) قطری وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے کہا جنگ بندی معاہدہ کرانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔
قطری وزیر اعظم نے کہا جنگ بندی کااطلاق19 جنوری سے ہوگا، معاہدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ،انسانی امداد میں اضافے کا باعث بنے گا ، غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحلے پر مشتمل ہوگا، پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔
اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک خود کو محدود کرلے گی۔
جنگ بندی کے مرحلے میں اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا ، عمر قید کے 250 قیدی بھی شامل ہوں گے۔
غزہ میں موجود 33 اسرائیلی مغویوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں اسرائیل زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر سفر کی اجازت دے گا۔
مرحلے کے آغاز کے 7 روز بعد اسرائیل مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھول دے گا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے ، قطری وزیر اعظم نے اعلان کردیا


















