جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، ملزموں کی نشاندہی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع،امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی ،استغاثہ کے 4 چشم دیدگواہوں نے ملزموں کی نشاندہی کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرایا۔

گواہوں میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے ملزموںسے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ ،پٹرول بم ،شہدا کے مجسموں کے ٹکڑے، موبائل فون،ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں، تاریں اور ماچسں بھی پیش کیے کیے گئے،چشم دید گواہ نے بیان میں کہا راجہ بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی قیادت کی،راجہ بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔

دوران سماعت کمرہ عدالت ملزم، وکلا، پراسیکیوشن اور میڈیا کے نمائندوں سے کچھا کھچ بھرا رہا ،وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،کمرہ عدالت میں موجود ملزموں کے شور کے باعث عدالت نے ساونڈ سسٹم کا استعمال کیا اور وارننگ بھی دی ،گواہوں کی شہادت ساونڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے 5 مزید گواہ طلب کر لیے اور سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔