کے پی میں فنڈزفوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کوبانٹے جارہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کے پی میں وفاق کے دئیے فنڈزفوج مخالف پروپیگنڈا کرنےوالوں کوبانٹے جارہے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکرپشن کےخلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے،پہلے مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کیے،تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان ، اداروں کےخلاف مہم چلانے والے سیل کو دئیے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاخیبرپختونخوا میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن و گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ،ظالموں نے ماں ، بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خیبرپختونخوا میں کام روک دیا اور مالی بے ضابطگیوں ،گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر صوبائی حکومت پرسوالات اٹھائے ، سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ، خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کےلئے خط لکھتے ہیں۔