جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول گرفتار


سیﺅل: (مشرق نیوز) وارنٹ پر عملدرآمد،جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تفتیش کار ہزار کے قریب اہلکاروں کے ساتھ صدارتی محل پہنچے ،صدارتی گارڈز ، حامیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا،جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز نے یون کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا،ادھر سیﺅل میں یون کی رہائش گاہ کے باہر پولیس ،تفتیش کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،ہزاروں حامی حق میں احتجاج کرتے رہے۔