لاہور:(قمر عباس )ریلویز ڈویژن لاہور شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ اور اے ای این کی ملی بھگت سے گجرات ریلوے سٹیشن کے اطراف کے مکینوں کا غیر قانونی طور پر ٹریک کی جانب گزرگاہوں کے راستے قائم، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
ریلو یز ڈویژن لاہور کے گجرات سٹیشن پلیٹ فارم نمبر 3سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کی جانب سے ٹریک کی جانب ڈی ای این ٹو اور اے ای این کی نا اہلی یا سرپرستی میں گھروں کےلئے سٹیشن کی جانب غیر قانونی طور پر دروازے نکال کر راستے قائم کر دئیے جس سے انسانی جانوں کے ضیائع کا خدشہ پیدا ہو گیا، ڈی ای این ٹو غلام مرتضیٰ اور اے ای این تنویر گجر کی ملی بھگت سے غیر قانونی گزر گاہ قائم ہیں جبکہ دیگر مختلف مقامات پر ملحقہ علاقے کے مکینوں کو گزرنے کی خاطر قائم راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کےساتھ اوور ہیڈ پل قائم کیا گیا تھا تاکہ انسانی جان کے ضیاع کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ چند ایک گھروں کی جانب سے پلیٹ فارم نمبر 3کے ٹریک کی جانب سے گزرگاہوں کو قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جوکہ غیر قانونی اقدام کےساتھ ساتھ خطرناک عمل ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ای این ٹو اور اے ای این نے سٹیشن ماسٹر کو خطرناک عمل کےخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مکمل طور پر پر اسرار خاموشی اختیار کر نے کے احکامات جاری کر دئیے علاوہ ازیں ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے ملحقہ آبادی کی طرف سے سیوریج کا نکاس بھی ریلوے ٹریک کی جانب کیا گیا ہے جس کو بحال کرنے کی خاطر مستقل بنیادوں پر کسی قسم کے عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آرہے جو کہ ڈی ای این ٹو اور اے ای این کی نا اہلی کامنہ بولتاثبوت ہے، ڈی ای این ٹو غلام مرتضیٰ اور اے ای این تنویر گجر سے موقف لینے کی خاطر رابطہ نہ ہو سکا۔
گجرات ریلوے سٹیشن کے اطراف ٹریک کی جانب راستے قائم،انسانی زندگیاں خطرے میں

















