راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن،27دہشتگرد ہلاک،متعدد ٹھکانے، اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ تباہ کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو مہارت کےساتھ گھیرے میں لیا اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا،دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ تباہ کر دی گئی،مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز ، معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز قوم کےساتھ ملکر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔
ادھر سکیورٹی فورسز نے سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرکے افغان جاسوس کو جہنم واصل کردیا،جاسوس کو فرار کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا، شناخت خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی،دہشتگرد پکتیکا کا رہائشی،افغان خفیہ ایجنسی کیلئے کام کررہا تھا، افغانستان سے اسلحہ وگولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف ، ژوب اور لورالائی میں دہشتگردوں کو سمگل کرتارہا،قبضے سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔
بلوچستان میں27دہشتگرد ہلاک،سرحد کے قریب افغان جاسوس جہنم واصل

















