نوجوان قیادت درکار،بلاول اگلے وزیر اعظم ہوں گے، گورنر پنجاب

اٹک: (بیورورپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہاپیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریب و متوسط طبقے کے حقوق کےلئے آواز اٹھاتی ہے،عوام کی خدمت ہمیشہ ترجیح رہی،ن لیگ سے اتحاد ملکی استحکام اور ترقی کی خاطر کیا،کسی غریب کےساتھ ظلم اور نا انصافی کیخلاف کھڑا ہوں گا۔