فارم 47 کا طعنہ دینے والے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں،گورنر کے پی

پشاور: (بیورورپورٹ) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے فارم 47 کا طعنہ دینے والے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں،خود سپیکر کو فون کر رہے ہیں جلدی جلد ی بات چیت کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاپیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے لیکن مجھے اس مخلوق سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ،فضل الرحمن کو سیاسی مسیحا بنا لیا،چاہتے ہیں کوئی این آر او مل جائے اگر آپ کے کرتوت غلط تھے تو سماعت 5 بار بھی ملتوی ہوجائے سزا ملے گی۔