اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، کیا دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی ذیلی شق 2 کی آئینی حیثیت کیس پر سماعت کی،دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے معاملہ آئین کی تشریح کا ہے ،موجودہ آئینی انتظام کے تحت بنچ کو اختیار حاصل نہیں لیکن سوال ہے کیا دائرہ اختیار واپس لیا جاسکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے، آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا ،عدالت کے اندر الگ بنچ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟،اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیار کی شقوں سے متصادم ہے، پہلے معاملے کو دیکھیں گے۔
وکیل صلاح الدین نے موقف اختیار کیا عدالت سے دائرہ اختیار نہیں چھینا جاسکتا، مارشل لا دور میں جب آئین معطل تھا تو عدالت نے اقدامات کو قبول نہیں کیا، عدالت کے متوازی بنائے گئے ٹربیونلز کالعدم کیے گئے، جب بھی معاملہ دائرہ اختیار کا ہو تو عدالت نے سخت مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کا دفاع کیا ،جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت 15 دن کےلئے ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو مکمل تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کردی۔
آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، جسٹس منصور

















