عمران خان دوغلی پالیسی کے ذریعے این آر او کی کوشش میں ہیں،رانا تنویر

مریدکے:(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے سابق وزیر اعظم نے سی پیک رول بیک کیا، بیرونی طاقتوں کے اشارے پر چین کےساتھ مراسم کو ختم کیا مگر وہ اب اقتدار میں نہیں آئے گا، چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے جس کے اشتراک سے پاکستان کو ترقی سے دوچار کریں گے۔

رانا فارم ہاو¿س پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے این آر او کی کوشش میں ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی سوچ ٹھیک ہوگی تو ان کے معاملات بھی ٹھیک ہوں گے، پاکستان دشمن طاقتیں سابق وزیر اعظم کے ذریعے پاکستان کےخلاف سازش کررہی ہیں مگر وہ اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گا، بانی پی ٹی آئی سیاسی نہیں بلکہ سنگین مجرم ہے جس پر جیل میں 55 کروڑ روپے سے زائد خرچ آ چکا ہے اور اسے دنیا کے بہترین چاکلیٹ اور بادام کھانے کو مل رہے ہیں اس کے باوجود جھوٹ پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، قوم باشعور ہے اسے سمجھ جانا چاہیے جھوٹے یوٹیوبرز بانی پی ٹی آئی کےلئے خطرناک ہیں، ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا چند یوٹیوبرز یہودی اور بھارتی ایجنٹ ہیں اور ملک دشمن ممالک سے فنانسنگ ہورہی ہے، وزیر صنعت و پیداوارنے کہا 2017 میں نواز شریف کےخلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستانی پاسپورٹ مضبوط ترین ہوتا۔