کسی کو نہیں چھوڑوںگا کہنے والاسب کے پاوں پکڑ رہاہے،عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کسی کو نہیں چھوڑوںگا کہنے والاسب کے پاوں پکڑ رہاہے،جب سے عمران خان کا منہ بندملک کا ہر شعبہ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی ،چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں،مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل پھر باپ کے سامنے گرفتار کرایاگیااب تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہالیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا اور چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے ، فتنہ پارٹی کی مکاریاں اور عیاریاں قوم بخوبی سمجھ چکی جس کی فطرت میں ڈنگ مارنا ہو اس سانپ کو دودھ پلانے کی ضرورت نہیں، ہر محسن سے غداری کرنےوالے سے مزید ہمدردی کی توقع مت رکھیں،پارٹی کے لوگ خود نہیں چاہتے عمران جیل سے باہر آئے،بہن اور بیوی جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔