سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں،فضل الرحمن
ملتان :(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں ،تاریخ میں پہلی بار تمام علما ایک ہی موقف پر ڈٹ گئے، مولوی نے 2 کشتیوں پر پاوں رکھا اور پار ہوگیا،اکابرین کے بتائے گئے راستے پر چل کر کامیاب ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟،مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ،روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے،سیاست سے کیا حاصل کیا، سب فضول سوالات ہیں،قومی اسمبلی میں 8ممبران کےساتھ ہےں، تعداد کم ہونے کے باوجود جدوجہد نہیں چھوڑی۔

















