آگ بدستور بے قابو، بگولے بننا شروع ،لاس اینجلس میں قیامت کامنظر

لاس اینجلس :(مشرق نیوز)آگ بدستور بے قابو، بگولے بننا شروع ،لاس اینجلس میں قیامت کامنظر، مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔

پالیساڈیس فائر نے مزید گھروں کوراکھ کاڈھیر بنادیا،22,000 ایکڑ سے زائد کا بڑا رقبہ خاکستر،ہلاکتو ں میں ہوشر با اضافہ ریکارڈ کیا گیا،12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، میکسیکو اور کینیڈا نے بھی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا،اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

آگ کے بگولے بننے کے عمل نے حکام کی تشویش مزید بڑھا دی ،فائر ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اورٹیز نے کہا آگ بہت سی مختلف سمتوں میں مسلسل پھیل رہی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردئیے گئے،لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا ۔