عمران خان سے ملاقات،مذاکرات جوڈیشل کمیشن بننے پر آگے بڑھیں گے،پی ٹی آئی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور،مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی،اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا عمران خان نے واضح کیا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے،بانی پی ٹی آئی سے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کرائی گئی۔

حامد رضا نے کہا عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پرمکمل یکسوہیں،31جنوری کی تاریخ میں توسیع کا اختیارصرف بانی کے پاس ہیں،جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا، کسی کاہینڈپک فیصلہ قطعاً قابل قبول نہیں، مذاکرات کومنطقی انجام تک پہنچانا ہے توحکومت فیصلہ سازی کا اختیار ظاہر کرے اور کمیشن بنائے۔