آتشزدگی سے تباہی،جو بائیڈن کا100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر جو بائیڈن نے آگ لگنے سے ہونےوالی تباہی پر 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

بریفنگ کے دوران صدر بائیڈن نے کہا فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا، عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے،تعمیراتی کام کےلئے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ،کانگریس سے اپیل کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرکیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امریکہ کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا،ذمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔