لاس اینجلس آگ سب سے مہنگی آفت،عالیشان محلات ،گھر بھی راکھ،ہر طرف ویرانی

لاس اینجلس ،واشنگٹن:(بیورورپورٹ) لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت، 150ارب ڈا لرابتدائی نقصان کاتخمینہ،مشہور شخصیات کے عالیشان محلات ،گھر بھی راکھ،ہر طرف ویرانی نے ڈیرے ڈال لیے۔

رپورٹ کے مطابق بدترین آگ سے ہزاروں گھر ،عمارتیں بھسم ،32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں،ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے،انشورنس انڈسٹری کو 8 ارب ڈالر سے زائد کانقصان پہنچا،ہلاکتیں10سے متجاوز کرگئیں ،مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں نے لوٹ مار شروع کردی،پولیس نے 20 ملزموں کو گرفتار کرلیا ،حکام نے کہاآگ پر قابو نہ پایا گیا توقدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا،160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں آگ کو مزید پھیلا رہی ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی و کیمیکل کا چھڑکاﺅ کسی کام نہیں آیا۔

گلوکارہ ،اداکارہ پیرس ہلٹن،15 بار آسکر کےلئے نامزد ہونےوالی گیت نگار ڈیان وارن کا بیچ ہاو¿س ،اداکارہ اینا فیرس ،اداکار بین افلیک ،جمز ووڈ، رکی لیک، یڈی مونٹگ ، سپینسر پراٹ کے گھر بھی خوفناک آتشزدگی میں راکھ کا ڈھیر بن گئے،اداکارہ مینڈی مور کو جلتا گھر چھوڑ چھاڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا،آتشزدگی کے باعث آسکر نامزدگیوں کی تاریخ آگے بڑھا کر 19 جنوری گردی گئی ،متعدد فلموں کے پریمیئر منسوخ کردئیے گئے۔