جانوروں کےساتھ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے،مریم نواز

لاہور،پاکپتن:(اپنے رپورٹر سے،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے نواز،شہبازکی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں،جانوروں کےساتھ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

پاکپتن میں ”چیف منسٹر مریم نوازلائیوسٹاک کارڈ“ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،30ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں،سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہوچکا ،5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں،گھر بنانے کیلئے 15لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ کرنا چاہتے ہیں،گوجرانوالہ ، فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں،نوجوانوں کو روزگار کےلئے سود کے بغیر قرضے دیں گے،پورے پنجاب میں گلی محلوں کی صفائی کیلئے ستھر ا پنجاب سسٹم فنکشنل کردیا۔

مریم نواز نے کہاکسانوں کو ہر تحصیل میں جدید زرعی مشینری رینٹ پر دستیا ب ہوگی،آڑھتی سے جان چھڑانے پر پنجاب کے کسان بہت خوش ہیں،کئی دہائیوں کے بعد کھاد بلیک نہیں ہوئی،مقررہ نرخوں پر آسانی سے ملتی رہی،گندم کی کاشت کا 6.5ملین کا ٹارگٹ پورا کرلیا،شہبازشریف کی گائیڈنس اورسرپرستی ملنے پر شکر ادا کرتی ہوں،کسان بھائیوں کی زندگی میں بہتری آنے پر بہت خوشی ہوتی ہے،لائیوسٹاک ویکسی نیشن کی مقامی سطح پر تیاری بڑھائیں گے،بعض جانوروں کو ہی نہیں بعض انسانوں کو بھی منہ کھر بیماری ہوتی ہے،منہ کھلتا ہے تو گالم گلوچ کے سواکوئی بات نہیں کرتے،جانوروں کےساتھ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاجانوروں کی کوالٹی اوربریڈ میں بہتری لارہے ہیں،پنجاب بھر میں اینیمل ٹیگنگ ،کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے، لائیو سٹاک کارڈ حاصل کرنے والوں میں طالب علم بھی ہیں جو سائیڈ بزنس کے طور پر جانور پال رہے ہیں، خوشی کی بات ہے خواتین نے بھی لائیو سٹاک کارڈ حاصل کیا جیسے جیسے لائیو سٹاک کارڈ کا دائرہ کار پھیلتا جائے گا گھروں میں خوشحالی آتی جائے گی،2017کے بعد پاکستان میں اچھی خبریں آرہی ہیں،معیشت سنبھل گئی۔

مریم نواز نے کہاشہباز شریف وزیراعظم بنے تو کہا جاتا تھاپاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا، سری لنکا سے تشبیہ دی جاتی رہی،ن لیگ کی حکومت کو ابھی 10 ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے خوشی کی خبریں آ رہی ہیں،پاکستان سٹاک مارکیٹ نے پورے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا،عوام کو پہلے پراجیکٹ کا ثمر ملنا شروع ہوتا ہے پھر لانچنگ کےلئے آتی ہوں،لائیو سٹاک کارڈ کے پیسے آپ کو ملے تو ہی ملاقات کیلئے آئی ہوں،محکمہ زراعت کے بہت محنتی وزیر عاشق کرمانی میری توقعات سے زیادہ کام کررہے ہیں، محکمہ زراعت ،بینک آف پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کے مائیکرو اکنامک انڈریٹکرز، سٹاک مارکیٹ بہتر، ریمٹنس بہتر ہوگئی،انٹرسٹ ریٹ نیچے آگیا، فارن ریزرو بڑھ رہے ، ڈالر کی قیمت مستحکم ،مہنگائی میں کافی حد تک کمی ہوگئی ،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹے اور روٹی کی قیمت دوسرے صوبوں سے کم ہے، روٹی کی قیمت پر روز اپنی ٹیم کے ساتھ بحث ہوتی ہے کہ نقصان ہوجائے گا،15کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے، قیمت بڑھنے نہیں دوں گی جو بھی ہوسکا کریں گے۔

مریم نواز نے کہامعیشت بہتر ہورہی ہے، اب وہ وقت ہے جس کا ثمر عوام کو ملنا شروع ہوگیا ،مہنگائی کم ہوگی تو لوگوں کی اکانومی بہتری ہوگی اور قوت خرید میں اضافہ ہو گا،سب کو گلی گلی، محلے محلے، دیہات دیہات اور گاوں گاوں ثمر ملے گا، 10یا کم جانور ہیں تو لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے تقریباً2 لاکھ70ہزار روپے 4 ماہ کےلئے دئیے جائیں گے، جانوروں کی صحت ،وزن اچھا ہوگا تو نہ صرف گوشت ، دودھ کی کوالٹی بہتر ہوگی بلکہ پیداوار مزیدبڑھے گی، لائیوسٹاک کارڈ کی بدولت گوشت ،دودھ پاکستان کی ضرورت کےساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی کر سکیں گے، خلیجی ملک کے بہت بڑے بزنس مین لائیو سٹاک میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں، لائیو سٹاک کارڈ کےلئے کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئیں،اگلے سال 90ہزار لوگوں کو لائیو سٹاک کارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا4لاکھ جانوروں کےلئے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے پیسے تقسیم کیے ،دائرہ کارضرور بڑھائیں گے،دوسرے ممالک کو خشک دودھ، کوالٹی میٹ اور جانوروں کو ایکسپورٹ کریں گے، جانوروں کی ویکسی نیشن کےلئے بھی خطیر رقم مختص کردی،بیماریوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کمپارٹمنٹ اورزونز بنارہے ہیں تاکہ جانوروں میں بیماری نہ پھیلے، ویٹرنری اسسٹنٹ کےلئے ساڑھے 3 ہزار موٹر سائیکل فراہم کئے،ایگریکلچر انٹرنز فارمرز کے پاس جا کر کسانوں کو مشکلات،بیماری اور نقصان کو روکنے میں مدد کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہاپاکستان میں پہلی مرتبہ اینیمل ٹیگنگ کا سلسلہ شروع کیا، جانوروں کی نشاندہی کےلئے کیو آر کوڈ متعارف کرارہے ہیں،کیو آر کوڈ کے ذریعے مکمل ڈیٹامحکمے کے پاس موجود ہو گا،لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز نے کروڑوں روپے کی خوراک خریدی،کسانوں کے مسائل معلوم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالز کی جاتی ہیں،ہرروز رات کو سونے سے پہلے محکمہ زراعت کا سارا ڈیٹا دیکھتی ہوں، کسانوں کی زندگیوں میں بہتری دیکھ کر بہت سکون سے نیند آتی ہے،نوازشریف روزانہ مجھے کہتے ہیں پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا میری ذمہ داری ہے،شکر ادا کرتی ہوں نوازشریف جیسا قائد، لیڈر اور والدملا،قائدپاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے بے چین ہیں، پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ ملا ،400ارب کا پیکیج دیا گیا ، کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، سولر پینل کیلئے لاکھوں اپیلی کیشن آئیں،لوگ جانتے ہیں نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے، لوگوں نے بہت کوشش کی کسانوں کو مجھ سے لڑا دیں،کسانوں پر مخالفین پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

قبل ازیں مریم نوازنے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی باقاعدہ لانچنگ کردی ،پاکپتن شریف میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے،وزیر اعلیٰ کی آمد پر فارمرز نے والہانہ استقبال کےا،ڈھول ، نفیری کی تال پر روایتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا ،مریم نوازنے فارمرز سے بات چیت کی ،فارمرز نے وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کی افادیت سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ نے ساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ عاشق کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا زراعت ،لائیو سٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کیے گئے، فارمرز لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ونڈہ، مویشیوں کی دیگر غذائی ضروریات پوری کر سکیں گے،لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو 4 ماہ کےلئے بغیر سود قرضے دیئے جائیں گے، لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27 ہزار بلا سود قرض ملے گا،چیف منسٹر لائیوسٹاک کارڈ کےلئے 4.4 ارب فوری مختص کےے گئے۔


عاشق کرمانی نے کہا2سال میں لائیو سٹاک کارڈ کے تحت 11 ارب 15 ہزار فارمرز کو فراہم کیے جائیں گے،4لاکھ مویشیوں کو فیڈ لاٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا، لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کےلئے آن لائن پورٹل پرایک لاکھ 17 ہزار فارمرز نے اپلائی کیا، 13 ہزارکو اہل قرار دےاگےا،91 ہزار 907 جانور کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، لائیو سٹاک کارڈ کےلئے967 ڈیلرز رجسٹرڈ،جانوروں کی خوراک، ونڈہ، سائیلیج اور منرل مکسچر فراہم کریں گے،بینک آف پنجاب 40 ہزار سے 80 ہزار کسانوں کو لائیوسٹاک کارڈ فراہم کرے گا،5 جانوروں کےلئے ایک لاکھ 35 ہزار اور 10 جانوروں کےلئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن شریف کے روڈز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا،8ارب سے زائدکی لاگت سے بننے والے 3بڑی روڈز سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے،مریم نواز کا پاکپتن میں والہانہ استقبال ، جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے،سڑکوں کے اطراف ہزاروں شہری امڈ آئے، وزیر اعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا،مریم نواز نے کہاروڈز کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی،پاکپتن سمیت دیگر اضلاع کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔