سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پرعدالت سے واپس جانے والوں پراندھا دھند فائرنگ ،4افراد جاں بحق ،راہگیروں سمیت 11شدید زخمی ہو گئے،تمام افراد کو مخالفین نے گھات لگاکر گولیوں کانشانہ بنایا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزم ایک گھنٹے سے کار کا انتظار کر رہے تھے ،فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کردی،آئی جی پنجاب اور آر پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دےدیا۔
سرگودھا ،عدالت سے واپس جانے والوں پرفائرنگ ،4افراد جاں بحق،11زخمی

















