سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دیئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں،عدالت نے ریمارکس دیئے 188 کے کتنے پرچے دیئے اب تک؟ ہزاروں میں ہوں گے، سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا کیا؟ کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیا بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے؟۔

سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے عدالت نے کہا ٹرائل کورٹ کیوں روکے گئے؟ سوالوں کے جواب دے دیں،لطیف کھوسہ نے کہا 5کو فلائٹ تھی لیکن نہیں جانے دیا اب کینیڈا جانا ہے،عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں جب عدالت بلائے پیش ہوں گے اور ساتھ ہی لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کےساتھ سماعت ملتوی کر دی۔