اسلام آباد،پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے جلسے ملتوی کرانے کیلئے جیل کے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں؟ ،حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت بانی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکی مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ بانی کودہشتگردوں کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کو اخبارات، ٹی وی کی بھی سہولیات میسر نہیں،عدالتی احکامات کے باوجود بچوں سے بات نہیں کرائی جا رہی،کمیٹی مذاکرات کےلئے بنائی تاکہ تلخیاں نہ بڑھیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہان لیگ سپریم کورٹ اور نیب دفتر پر حملے کی معافی مانگے، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات بہت اہم ہے، چاہتے ہیں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، علاج کی بات کرنے والوں کو اپنے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا9 مئی، 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور کارکنوں کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی،بتایا گیا ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں،حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے ،حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے ۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہامذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے،بیانات سے ماحول خراب ہوگا،عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
شیر افضل مروت نے کہا تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر بانی پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی اور کہا پوری قوم کو پتہ ہے مذاکرات کر رہے ہیں، مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں،ٹرائل کورٹ سے سزاو¿ں کے عادی ہوگئے ، احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آتا ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے سب کو علم ہے۔
حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے،پی ٹی آئی


















