پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا۔
اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا انسانی حقوق کی قومی و بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، 26 نومبر کو انسانی حقوق پامال کرنے کی نئی داستان رقم کی گئی، ن لیگ ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے، ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے، نہتے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، سانحہ ڈی چوک حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا، بیرسٹر سیف


















