وائی فائی راوٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خطرہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس سےحساس معلومات کی چوری کاخطرہ،کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کوانتباہی مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راوٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے،وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے،مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی تجویز دےدی گئی۔