کاش ! علی امین گنڈا پورپہلے بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے،عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کاش !علی امین گنڈا پور جلاو گھیراو کی بجائے اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے،قوم جانتی ہے انتشار، فساد، جلاﺅ گھیراﺅ آپ کا وطیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا عطا تارڑ نے کہاعلی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ،کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی،وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو چڑھائی ،جلاو گھیراو کی بجائے ایسے ہی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے۔