اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یو آئی نے صوبوں میں بھی مدارس کی رجسٹریشن کےلئے بل کا مسودہ تیار کر لیا۔
متن کے مطابق ایکٹ صوبہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025کہلائے گا،مدارس پہلے سے رجسٹرڈ نہیں تو 6 ماہ کے اندر رجسٹریشن ہو سکے گی،پہلے سے وفاق میں رجسٹرڈ مدارس کو صوبے میں رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ،غیر رجسٹرڈ مدارس خود کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کےساتھ رجسٹر کرا سکتے ہیں، ایک سے زیادہ کیمپس کے حامل دینی مدرسے کی ایک ہی رجسٹریشن ہو گی۔
،بل میں کہا گیا دینی مدرسہ آڈٹ رپورٹ جمع کرائے گا،کوئی مدرسہ فرقہ واریت یا مذہبی منافرت نہیں پھیلائے گا۔
جے یوآئی نے صوبوں میں بھی مدارس کی رجسٹریشن کےلئے بل تیار کرلیا



















