غزہ ،اسرائیلی ٹینک دھماکے سے تباہ، 3 فوجی ہلاک

غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میںاسرائیلی ٹینک دھماکے سے تباہ، 3 فوجی ہلاک،3زخمی ہوگئے،ایک یرغمالی کی لاش بھی ملی۔

اسرائیلی فوج کے ٹینک کو بیت حنون میںنشانہ بنایا گیا،ہلاک ہونے والوں میں فرسٹ سارجنٹ ماتیاہو یاکو پریل، فرسٹ سارجنٹ کینیو کاسا اور فرسٹ سارجنٹ نیوو فشر شامل ہیں،تینوں اہلکاروں کی عمریں 20 سے 22 سال ہے ،401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 46 ویں بٹالین کا حصہ تھے۔

2زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،200 یرغمالیوں میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 کے قریب جاپہنچی۔