اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی کو جبری گمشدگیوں سے نمٹنے کے اقدامات اور انکوائری کمیشن کے کام کا جائزہ لینے کا اختیار دےدیا گیا۔
اجلاس کے دوران کمیشن کے زیر جائزہ کیسز کے حقائق و اعداد و شمار کی تازہ ترین تفصیلات طلب کی گئیں جس کے مطابق کمیشن کے اعداد و شمار اور انسانی حقوق کی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کمیشن کی طرف سے لیے گئے جائزے میں کئی کیسز بوگس پائے گئے، چند ایسے افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا جو قانونی کارروائی سے بچنے کےلئے ملک سے فرار ہو گئے تھے، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کابینہ ہدایت کے مطابق 5 سال سے زائد عرصے سے لاپتہ افراد کے خاندانوں کو 50 لاکھ روپے تک کا مالی امدادی پیکیج دیا جائے گا، امدادی پیکیج نادرا کی جانب سے قانونی ورثا کی تصدیق سے مشروط ہوگا،کابینہ کمیٹی نے کمیشن کو لاپتہ افراد کے معاملے پر تصدیق شدہ حقائق اور اعداد و شمار پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
5 سال سے زیادہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ کا امدادی پیکیج

















