اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کابل منظو ر کرلیا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت اجلاس میںبلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل پربنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی،سینیٹر ضمیر نے کہا بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں ، کامران مرتضیٰ نے کہابڑھانی ہیں تو قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں۔
فاروق ایچ نائیک نے کہارپورٹ میں یہ نہیں خواتین کی نشستیں اور اقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی، بل وزارت قانون کو بھیج دیتے ہیں،سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہااگر جنرل سیٹیں بڑھیں گی تو مخصوص نشستیں خودبخود بڑھ جائیں گی۔
قائمہ کمیٹی سینٹ نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کابل منظور کرلیا

















