پاک برطانیہ تعلقات مشترکہ مقاصد سے جڑے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ آصف سے ملاقات کی،خواجہ آصف نے کہا پاکستان برطانیہ کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہیں،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان پل کا کام کرتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان قائم فورمز کے ذریعے دفاعی تعاون میں ٹھوس پیش رفت ہوگی۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔