لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا،وزیراعلیٰ نے کہا سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں، پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی،اس موقع پر شہزادہ منصور نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کےساتھ کھڑا رہے گا،دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کےخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دےدیا،مریم نواز نے کسی بھی دباو اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت کر دی،مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا جو کہے ملک کو آگ لگا دو اس کے بہکاوے میں نہ آنا، کسی کا ایندھن نہ بننا اور کبھی بھی ملک کے خلاف جانا نہیں جانا، چاہتی ہوں طلبہ کو اے آئی، روبوٹک، سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے، ہونہار سکالرشپس لینے والے تمام طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہیں، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر آپ کچھ جو کچھ کرسکتے ہیں ان بچوں کےلئے وہ کرتے رہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آپ کی بہت مشکور ہیں،طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہامجھے ادراک ہے کہ والدین نے کس مشکل سے گذر کر آپ سب کو یہاں پہنچایا ہے، آج میں صرف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ اس عہدے کے ساتھ بطور ماں آپ سب سے بات کررہی ہوں، تمام طلبہ کےلئے میںبہت خوش ہوں، انہیں میرا شکریہ ادا کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ سب نے اپنی محنت سے سب حاصل کیا، طالبعلموں کو سر اٹھا کر سکالرشپس لینی چاہئیں کیونکہ یہ آپ کی محنت کا ثمر ہیں۔
مریم نواز سے سعودی صوبے کے سابق گورنر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت



















