سکھر (بیورو رپورٹ) یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا،یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے سکھر کی سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،درخواست میں استدعا کی گئی لاپرواہی پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے،بعدازاں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کےلئے نوٹس جاری کر دیا۔
یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ 15 جنور ی کو عدالت طلب



















