پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی( ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کرم کے وفود کو امن کا راستہ بتایا تو اگلے دن فسادات شروع ہو گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، ہمیں پیغام دیا جاتا ہے آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟، کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے، میرے پاس بھی دونوں فریقین کی طرف سے وفود آئے تھے، ہم نے ان کےلئے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوتے ہیں،سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا ایک سفیر نے کرم واقعات کا ذکر مجھ سے کیا، میں نے کہا کہ یہ 20 ، سے 22 سال سے قبائلی لڑائی ہے، کرم میں جھگڑا ہے لیکن آگ پشاور ، کوہاٹ نہیں پہنچی اور کراچی تک پہنچ گئی، ہمیں پتہ ہے کہ کرم کا مسئلہ کیسے حل ہوگا، دو ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، دوبارہ سے مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار رہا ہے، معاشرے کو غلط فہمی کا شکار نہیں کرنا چاہیے،حالات بدلتے رہتے ہیں، ہمیں حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔
کرم کے وفود کو امن کا راستہ بتایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوگئے: فضل الرحمن



















