توشہ خانہ 2 مزید انکوائری کا کیس ،بلغاری سیٹ کا تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، 190 ملین پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دیتے ہوئے کہا بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں رولز کے مطابق عمران خان رسید جمع کراچکے تھے، 2023 میں قانون بننے پر 2 سال قبل کے کسی عمل پر کارروائی نہیں ہوسکتی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ 14 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریر کیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا عمران خان اور بشریٰ پر سعودی ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا الزام ہے، ان دونوں کےخلاف تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کریمنل کارروائی شروع کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق تحفہ جمع نہ کرا کر ان دونوں نے پروسیجر کی خلاف ورزی کی اور کریمنل بریچ آف ٹرسٹ کیا گیا،فیصلے میں کہا گیا ہے عمران خان اور بشریٰ پر متعلقہ عہدےداروں پر دباو ڈال کر تحفے کی قیمت کم لگوانے کا بھی الزام ہے، الزام ہے جیولری سیٹ کم قیمت لگوا کر لینے سے قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، ایف آئی اے چالان کے مطابق تحفے کی رسید کےساتھ ساتھ تحفہ جمع کرانا بھی لازم تھا مگر 2018 کے توشہ خانہ رولز کے مطابق تحفہ نہیں بلکہ صرف رسید جمع کرانا لازم تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا اس بات سے انکار نہیں کیا گیا بانی پی ٹی آئی نے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کے ذریعے رسید توشہ خانہ میں جمع کرائی، بادی النظر میں تحفہ جمع نہ کرائے جانے پر کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی تھی،عدالت نے کہا معاملے سے نکلنے کےلئے 2023میں کابینہ ڈویژن نے آفس میمورنڈم میں ترمیم کی، آفس میمورنڈم میں ترمیم کر کے رسید کی جگہ تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا لکھا گیا، 2023 میں جاری کیا گیا آفس میمورنڈم 2023 سے ہی نافذالعمل نہیں ہوسکتا تھا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی تسلیم کیا آفس میمورینڈم کا اطلاق 2 سال پہلے ہوئے عمل پر لاگو نہیں ہوسکتا، عدالت کے عارضی تعین کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس مزید انکوائری کا کیس ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا پراسیکیوٹر نے زور دیا عمران خان توشہ خانہ ون میں بھی سزا یافتہ ہیں اور ضمانت کے حق دار نہیں، عمران خان کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض نہ کرنے پر معطل ہوچکی، نیب پراسیکیوٹر توشہ خانہ ون کیس بے ضابطگیوں کے باعث سزا کالعدم کر کے ریمانڈ بیک کرنے کی بھی استدعا کر چکے،عدالت نے تحریر کیا ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تحفے کی کم قیمت لگوانے میں بانی پی ٹی آئی کے اثراندز ہونے کے پہلو پر زور دیا، ایف آئی اے کا کیس نہیں عمران خان اور بشریٰ نے براہ راست دھمکی دی یا پریشر ڈالا، تحفے کی قیمت کا تعین کرنےوالے صہیب عباسی کا بیان بھی تاحال ٹرائل کورٹ کے سامنے ریکارڈ نہیں ہوا، صہیب عباسی چیئرمین نیب کی جانب سے معافی ملنے پر کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے صہیب عباسی کی معافی سے متعلق کچھ سامنے نہیں آیا،فیصلے میں لکھا ہے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ دونوں پر گراف جیولری سیٹ حاصل کرنے سے متعلق الزام لگایا گیا، تحفے کی رقم جمع کرانے کی رسید بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ بشریٰ کے نام پر جاری کی گئی، بانی پی ٹی آئی 72 سال کے ہیں اورکیس میں 4ماہ سے زائد عرصے تک زیرحراست رہے، کیس ایف آئی اے کو منتقل ہونے کے بعد تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف ریفرنس نیب نے دائر کیا تھا اسکا مطلب ہے تفتیش مکمل ہوچکی ہے،فیصلے میں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم تاحال عائد نہیں کی گئی ٹرائل جلد مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، کیس کے دستاویزی شواہد پہلے ہی پراسیکیوشن کے قبضے میں ہیں ٹمپرنگ کا کوئی خدشہ نہیں، عمران خان ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال نہ کریں اور ہر سماعت پر ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو پراسیکیوشن ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرسکتی ہے،مزید برآں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاو¿نڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مو¿خر کر دیا گیا، عدالتی عملے کے مطابق جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں ، کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جا ئے گا، عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیا،عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے فیصلہ نہ سنانے کی تصدیق کری۔