ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا شاید پہلی مرتبہ کسی صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں ہوگا،کوئی بھی دیکھنا نہیں چاہے گا اور کسی بھی امریکی کو بات پسند نہیں آئے گی۔